Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا ایلیمنیٹر: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کےابوظبی میں کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پشاور زلمی نے ہدف 19.5 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی نے جارحانہ بیٹنگ کی اور محض 38 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔
قبل ازیں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز بنائے۔ کنگز کی جانب سے بابر اعظم نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
تھیسارا پریرا 37 رنز کے ساتھ دوسرے ٹاپ سکورر رہے۔ 
کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا۔
شرجیل خان 26 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔  مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کا شکار بنے۔
دانش عزیز نے 13 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
بابر اعظم 53 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ 

مارٹن گپٹل بغیر کوئی رن بنائے عمید آصف کا شکار بنے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)

تھیسارا پریرا  37 رنز بنا کر عمید آصف کا شکار بنے۔  چاڈوک والٹن کو نو رنز کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض نے پویلین واپس بھیج دیا۔
عماد وسیم 16 رنز بنا کر محمد عمران کا شکار بنے۔
خیال رہے آج کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ فاتح ٹیم کا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کل اسلام آباد یونائیٹڈ سے مقابلہ ہو گا۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابراعظم، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، شیڈوک والٹن، تھسارا پریرا، عماد وسیم، دانش عزیز، نور احمد، محمد عامر، محمد الیاس، ارشد اقبال۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، امام الحق، صہیب مقصود، روومین پاول، شرفین ردرفورڈ، خالد عثمان، عمید آصف، محمد عرفان، محمد عمران

 

شیئر: