پاکستان کے صوبہ سندھ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد ملک کے بڑے صنعتی شہر کراچی میں برآمدی صنعت کے علاوہ سی این جی سمیت تمام صنعتوں کو گیس کی فراہم بند کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وزارت توانائی نے وزارت پٹرولیم کو گیس کی قلت کے باعث پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی رکنے کے ممکنہ خدشے کے باعث خط لکھ دیا ہے۔ جس میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافے کے خدشے اور متبادل ذرائع کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے متعلق اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا میں کون سے سٹارٹ اپ ناکام اور کون سے کامیاب رہے؟Node ID: 576596
-
کیا پاکستان میں ٹک ٹاک سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے؟Node ID: 576696
-
لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے میں تین ہلاک، ’حملے کا ہدف پولیس تھی‘Node ID: 576716