Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں جھینگا شکار کرنے پر 6ماہ کے لئے پابندی

منامہ: بحرین میں جھینگا شکار کرنے پر6ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر بلدیات عصام خلف نے کہاہے کہ جھینگا شکار کرنے پر پابند بدھ 15مارچ سے 15ستمبر تک ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد جھینگے کی افزائش ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جھینگے کی افزائش کے لئے ضروری ہے کہ شکار منظم کیا جائے۔ پابندی کا عرصہ جھینگے کی افزائش کا وقت ہے۔ 
 
 

شیئر: