الیکٹرانک مصنوعات کے ڈیلرزآفٹرسیل سروس بہتربنائیں
الیکٹرانک مصنوعات کے ڈیلرزآفٹرسیل سروس بہتربنائیں
جمعرات 24 جون 2021 20:36
صارفین کی سہولت کےلیے ٹول فری نمبرز فراہم کرنے کی ہدایت(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے نجی کمپنیوں اور اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ صارفین کے لیے سہولتیں بہتر بنائیں اور ان کے حقوق کا احترام کریں-
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماجد القصبی نے جمعرات کو مملکت میں الیکٹرانک آلات کے ڈیلرز اور تقسیم کنندگان کو تاکید کی کہ وہ صارفین کی شکایات وصول کرنے کے لیے ’ ٹول فری‘ نمبرجاری کریں-
ڈاکٹر القصبی نے الیکٹرانک آلات کے تقسیم کنندگان اور ڈیلرز کے ایگزیکٹیو چیئرمینز سے ملاقات کے دوران صارفین کی دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا-
اس موقع پر نائب وزیر تجارت ڈاکٹر ایمان المطیری، معاون وزیر تجارت بدر الھداب اور سیکریٹری تحفظ صارفین انجینیئر عمر السحیبانی بھی موجود تھے-
وزیر تجارت نے ڈیلرز سے کہا کہ وہ الیکٹرانک آلات فروخت کرنے کے بعد صارفین کے لیے مقررہ سہولتیں اور آفٹرسیلز سروس پرخصوصی توجہ دیں-
بعض شہروں اور کمشنریوں میں الیکٹرانک آلات کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے وہاں بھی اس کا انتظام کریں- قیمت مناسب رکھیں-
یاد رہے کہ و زیر تجارت نے دو ہفتے قبل مملکت میں گاڑیوں کے ڈیلرز کے ایگزیکٹیو چیئرمینز سے بھی اسی طرح کی ملاقات کرکے تاکید کی تھی کہ وہ گاڑیاں خریدنے والوں کے حقوق میں کوتاہی دور کریں-