Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار ڈیلرز اپنی خدمات بہتر کریں: وزیر تجارت کا انتباہ  

وزیرتجارت نے کارڈیلرز کے ساتھ اجلاس میں مختلف شکایات کا جائزہ لیا(فوٹو، سبق)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے گاڑیوں کے ڈیلرز کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سروس بہتربنائیں- کوتاہی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی- صارفین کی خوشنودی کا انتہائی خیال رکھیں- 
ویب نیوز ’سبق ‘  کے مطابق وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے کارڈیلرز کے ساتھ کی گئی ملاقات میں صارفین کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کے حوالے سے ڈیلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارت سب کی کارکردگی پر 24 گھنٹے نظر رکھے ہوئے ہے-
ہر ایک کی کارکردگی کا گراف ہمارے سامنے ہے- جو ڈیلرز صارفین کو ناخوش رکھے ہوئے ہیں وہ پہلی فرصت میں اپنا رویہ درست کریں- 

کارڈیلرز بعداز فروخت سروس کے معیار کو بہتربنائیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ماجد القصبی نے توجہ دلائی کہ جو کار ڈیلر صارفین کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھیں گے مطلوبہ سہولتیں معیاری شکل میں فراہم کریں گے انہیں ترغیبات دی جائیں گی- البتہ کوتاہی برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی- وزارت کا سلوگن صارفین کی خوشنودی ہے-
کارڈیلرز کے ساتھ ملاقات میں صارفین کی جانب سے وزارت کو موصول ہونے والی مختلف شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں اسپئرپارٹس کی عدم دستیابی، متبادل گاڑی کا فراہم نہ کیاجانا اور قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے نکات شامل تھے ۔
وزیر تجارت نے بعدازفروخت سروس کے معیار کو بھی بہتر بنانے پرزوردیتے ہوئے سروس سینٹرز کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کی۔

شیئر: