Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’تاجروں کو قیمتیں بڑھانے سے روکا جائے گا‘

بعض تاجروں نے کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کر رکھی تھیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر تجارت نے کہا ہے کہ صارفین کا تحفظ ریاست کی انتہائی اولین ترجیح ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے اقتصادی مسائل سے تاجروں کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاجروں کو قیمتیں بڑھانے سے روکا جائے گا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'وزارت تجارت نے مملکت بھر میں تین لاکھ 70 ہزار چھاپے مار کر37 ہزار خلاف ورزیا ں ریکارڈ کی ہیں۔'

وزارت تجارت نے تین لاکھ 70 ہزار چھاپے مارے،37 ہزار خلاف ورزیا ں ریکارڈ کیں۔ (فوٹو: سبق)

انہوں نے کہا کہ 'بعض تاجروں نے کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کر رکھی تھیں۔ پانچ سو ٹن غذائی اشیا ضبط  کرلی گئیں۔'
وزیر تجارت نے بتایا کہ ’25 ملین ماسک اور سیناٹائزر اور 280 ٹن چاول مہنگا بیچنے کے لیے گوداموں میں چھپا دیا گیا تھا۔ وزارت نے یہ سارا سامان مارکیٹوں کے حوالے کرادیا ہے۔'
انہو ں نے یہ بھی کہا کہ 'حکومت نے غذائی اشیا ذخیرہ کرنے پر خلاف ورزی کا جرمانہ 10 لاکھ تک کردیا ہے تاکہ ذخیرہ اندوزوں کو سبق سکھایا جا سکے۔'

شیئر: