Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: خامنہ ای نے پانچ ہزار قیدیوں کی سزائیں معاف کر دیں

بیان میں ان پانچ ہزار 156 قیدیوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ  نے پانچ ہزار سے زائد قیدیوں کی سزائیں معاف کر دی ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آیت اللہ خامہ ای کے ویب سائٹ پر جارہ بیان کے مطابق سزائیں معاف کرنے کا اعلان امام رضا کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا ہے۔
بیان میں ان پانچ ہزار 156 قیدیوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے جن کی سزائیں معاف یا ان کی سزاؤں میں تخفیف کر دی گئی ہے۔
امام رضا کی سالگرہ گزشتہ منگل کو منائی گئی۔ امام رضا کی سالگرہ ایران کے ان متعدد مذہبی تہواروں میں سے ایک ہے جن کے موقع پر سپریم لیڈر قیدیوں کی سزائیں معاف یا ان میں کمی کا اعلان کرتا ہے۔

شیئر: