سندھ اسمبلی میں پیر کو ہونے والے اجلاس میں صورت حال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب تحریک انصاف کے ارکان ایوان میں چارپائی اٹھا کر لے آئے اور استفسار پر کہا کہ یہ ’جمہوریت کا جنازہ ہے جو سندھ حکومت نکال چکی ہے۔‘
اجلاس میں معمول کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے نشست پر کھڑے ہو کر بولنے کی کوشش کی تاہم سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے انہیں بولنے کی اجازت نہ دی اور مائیک بند رکھا، ساتھ ہی سپیکر نے وقفہ سوالات کی رولنگ دے دی۔
مزید پڑھیں
-
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، وجہ کیا بنی؟Node ID: 427411