Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی پاکستان میں بینائی سے محروم افراد کی امداد

رضاکارانہ ٹیم نے دو ہزار 429 موتیا سرجری انجام دیں۔ فائل فوٹو: ان سپلیش
شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے نے 2021 میں پاکستان میں بصارت سے محروم اور بینائی سے متعلق مختلف بیماریوں سے دو چار افراد کے علاج کے لیے اپنی رضاکارانہ طبی مہم مکمل کر لی۔
مہم کے دوران رضاکارانہ ٹیم نے 24 ہزار 950 طبی تشخیص اور دو ہزار 429 موتیا سرجری انجام دیں۔
اس کے علاوہ تین ہزار 450 چشمے فراہم کیے، جس سے غریب اور كم آمدنی والے پسماندہ افراد مستفید ہوئے۔
سعودی مہم کا مقصد بصارت سے محروم اور بینائی سے متعلق مختلف بیماریوں سے دو چار افراد کو ضروری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔
سعودی عرب کا یہ فلاحی امدادی منصوبہ بہت سارے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ 
شاہ سلمان كے فلاحی امدادی ادارے نے البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن كے ساتھ معاہدے کیے ہیں، جس کا مقصد پوری دنیا کے لوگوں کی صحت اور طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

شیئر: