Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے ریستورانوں اور شاپنگ پر کتنی رقم خرچ کی گئی؟

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.8 فیصد زیادہ خرچ کیے گئے۔(فوٹو اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے گزشتہ ہفتے کے دوران مملکت میں صارفین نے کھانے پینے پر 1.27 ارب ریال ، ریستوران اور قہوہ خانوں میں 1.17 ارب ریال خرچ کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ساما نے رپورٹ میں اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا صارفین نے مختلف خدمات اور اشیا پر 777 ملین ریال، صحت ضروریات پر 673 ملین ریال، ملبوسات اور جوتوں پر 598 ملین ریال خرچ کیے ہیں۔
پٹرول سٹیشنوں پر 509 ملین ریال اور دیگر ضروریات پر 1.1 ارب ریال سے زیادہ صرف کیے گئے۔
 ٹرانسپورٹ پر 493 ملین ریال ، تعمیرات اور سامان پر 362 ملین ریال، فرنیچر پر 298.6 ملین ریال، الیکٹرانک اور برقی آلات پر 265.5 ملین ریال جبکہ زیورات پر 250.7 ملین ریال خرچ کیے گئے۔- 
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.8 فیصد  زیادہ سودے ہوئے اور 68 ہزار ریال زیادہ خرچ کیے گئے۔

شیئر: