Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائش، خوراک کے اخراجات میں ریکارڈ اضافہ

کھانے پینے کی اشیاء میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فوٹو: گارجین
سعودی محکمہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2019 کے دوران سعودی عرب میں رہائش، خوراک، بجلی اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
الوئام کے مطابق اکتوبر میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ شماریات کے مطابق تعلیم کے شعبے میں کوئی تبدیلی ریکارڈ پر نہیں آئی، فوٹو: ایس پی اے

 محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ رہائش، پانی، بجلی، کھانے پینے کی اشیاء میں 0.5 فیصد، فیول میں 0.6 فیصد، صحت خدمات میں 0.2 فیصد، فرنیچر اور گھریلو لوازمات میں 0.2 فیصد، تمباکو میں 0.1 فیصد، ملبوسات اور جوتوں میں 0.1 فیصد، ریستورانوں اور ہوٹلوں میں 0.1 فیصد، نجی خدمات اور اشیا میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
محکمہ شماریات کے مطابق اس کے برعکس ٹرانسپورٹ میں 0.5 فیصد، تفریحات و ثقافت میں 0.4 فیصد اور رابطہ جات میں 0.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تعلیم کے شعبے میں کوئی تبدیلی ریکارڈ پر نہیں آئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: