خمیس مشیط پر حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام
بغیر پائلٹ کے ڈرون کو یمنی حدود میں سعودی عرب کے جنوبی بارڈر قریب نشانہ بنایا گی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے حوثیوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے ہونے والے حملے کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا ہے، جس کا نشانہ سعودی شہر خمیش مشیط تھا۔
یہ بات عرب اتحاد کی جانب سے سنیچر کی صبح بتائی گئی۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، بغیر پائلٹ کے ڈرون کو یمنی حدود میں سعودی عرب کے جنوبی بارڈر قریب نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملہ ایرانی کی حمایت یافتہ ملیشیا کی جانب سے ہونے والے جنگی جرائم کے ضمن تازہ ترین اقدام ہے۔
جمعے کے روز او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) کی جانب سے حملوں کے اس نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شدید مذمت کی گئی جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور اس کو دہشت گردی قرار دیا گیا۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین کا کہنا تھا کہ ’ان لوگوں کے ہاتھوں پر بھی خون لگا ہے جو حوثیوں کی پشت پر ہیں اور ان کو پیسہ اور ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔
سعودی اتحاد اور مغربی اقوام ایران پر الزام لگاتی رہی ہیں کہ وہ حوثیوں کو راکٹس اور میزائل فراہم کرتا ہے جن کو وہ یمن اور سعودی عرب میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔