Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے ناکام

حوثی میزائل اورڈرون حملے کرکے نقصان پہنچانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں- فوٹو سبق
عرب اتحاد برائے یمن کے  ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ مشترکہ اتحادی افواج نے خمیس مشیط پر حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل اور ایک بارود بردار ڈرون کاحملہ ناکام بنادیا- 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے جمعرات کو پہلے خمیس مشیط کی سول تنصیبات پر بارود بردار ڈرونز بھیجا تھا جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل  ہی روک کر مار گرایا گیا-  پھر دہشتگرد حوثیوں نے دو بیلسٹک میزائل خمیس مشیط پر حملے کے لیے داغے تھے جنہیں ٹھکانے پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا- حوثیوں کی کوشش تھی کہ میزائلوں سے خمیس مشیط کے شہریوں کو نقصان پہنچے اور سول تنصیبات تباہ ہوں-  
کرنل المالکی نے توجہ دلائی کہ دہشت گرد حوثی  اس طرح کے میزائل اورڈرون حملے کرکے شہریوں اور سول تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں- یہ علاقائی اور بین الاقوامی امن کوخطرات سے مسلسل دوچار کیے ہوئے  ہیں- یہ یمن کے جامع سیاسی حل تک رسائی اوربغاوت کو ختم کرانے کے لیے سیاسی کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں- 
کرنل المالکی نے کہاکہ عرب اتحاد کی مشترکہ کمان دہشتگردوں کی اس قسم کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے ماضی میں بھی مناسب اقدامات کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی- عرب اتحاد کی قیادت بین الاقوامی انسانی قانون اور اس کے روایتی ضوابط میں رہتے ہوئے جوابی کارروائی کی پابند تھی، ہے اور رہے گی- 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: