سعودی عرب اور کویت آنیوالے بنگلہ دیشیوں کے لیے فائزر ویکسین
سعودی عرب اور کویت آنیوالے بنگلہ دیشیوں کے لیے فائزر ویکسین
ہفتہ 3 جولائی 2021 19:04
20 لاکھ سے زیادہ بنگلہ دیشی کارکن سعودی عرب میں روزگار سے وابستہ ہیں۔ (فوٹو ایشیا نیوز)
خلیجی ممالک کیلئے نئی سفری ضروریات کی تکمیل کے لئے سعودی عرب اور کویت جانے والے کارکنوں کو کورونا سے بچاو کیلئے فائزر کی ویکسین لگائی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت برائے اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب اور کویت آنے والے کارکنوں کے لیے تازہ ترین سفری پابندیوں کے تناظر میں گذشتہ روز جمعہ کو یہ اعلان کیاہے۔
واضح رہے کہ خلیجی ممالک کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زائرین کوان ممالک میں داخل ہونے کے لئے فائزر، آسٹر ازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین لگوانا ضروری ہوگا۔
اس میں چین سے درآمد شدہ ویکسین سائنوفارم شامل نہیں کی گئی تھی جس پر فی الوقت بنگلہ دیش انحصار کررہا ہے۔
ہرہفتے 12000بنگلہ دیشی کارکن مملکت پہنچتے ہیں، 14دن قرنطینہ ضروری ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
اپریل تک بنگلہ دیش میں بھارت کی تیار کردہ آکسفرڈ آسٹرا زینیکا ویکسین کووی شیلڈ لگائی جا رہی تھی تاہم اس پڑوسی ملک نے بنگلہ دیش کو ویکسین کی فراہمی بند کردی ہے۔
واضح رہے کہ ہر ہفتے 12000 بنگلہ دیشی کارکن سعودی عرب جاتے ہیں جہاں پہنچنے کے بعد انہیں 14 دن قرنطینہ میں قیام کے اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں لیکن فائزر کی ویکسین لگوانے کے بعد انہیں قرنطینہ کی ضرورت نہیں رہےگی۔
شیڈول کے مطابق کویت کے لئے روانگی کاسلسلہ آئندہ ماہ شروع ہو گا۔بنگلہ دیشی وزیر برائے بہبودِتارکین اور سمندر پارروزگار عمران احمد نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ بنگلہ دیشی محنت کش جنہیں بنگلہ دیش میں فائزر ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہوگی ، وہ مملکت پہنچنے کے بعد لازمی قرنطینہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
عمران احمد نے کہا کہ حکومت نے کارکنوں کوویکسین لگانے کے لئے اندراج شروع کر دیا ہے۔ انہیں ویکسین کی دوسری خوراک مملکت میں سعودی حکام کی نگرانی میں دی جائے گی۔
قرنطینہ کے لئے تقریبا ایک ہزار ڈالر قرض لینے کے لئے میں پریشان تھا۔ (فوٹو عرب نیوز)
ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی مساوی تقسیم کے لئے عالمی ادارہ صحت کے 'کوویکس' پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کو اب تک فائزر ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں موصول ہوچکی ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف ایپی ڈیمولوجی ڈیزیز کنٹرول اینڈ ریسرچ کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر اے ایس ایم عالمگیر نے عرب نیوز کو بتایا ہےکہ فائزر ویکسین کی خوراکیں سعودی عرب اور کویت جانے والے کارکنان کو دارالحکومت ڈھاکا میں حکومت کے زیر انتظام 7 ہیلتھ فیسیلیٹیز میں لگائی جائیں گی۔
بعدازاں تارکین وطن کو موڈرنا ویکسین لگائی جائے گی جس کی سعودی حکام نے منظور ی دی ہے۔
ویکسین کے حوالے سے اس حکومتی اقدام کو تارکین وطن نےسراہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)
بنگلہ دیش کو توقع ہے کہ اسے امریکہ سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں وصول ہوں گی۔ 20 لاکھ سے زیادہ بنگلہ دیشی کارکن سعودی عرب میں اور تقریباً ساڑھے تین لاکھ کویت میں روزگار سے وابستہ ہیں۔
ریکروٹنگ ایجنسیز یونٹی فورم کے صدر ٹیپو سلطان نے ویکسین کے حوالے سے اس حکومتی اقدام کو تارکین وطن نےسراہا ہے۔
ممللکت میں روزگار کے لیے جانے والے27 سالہ محمد صالح نے بتایا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں روزگار، ہوائی ٹکٹ اور ویزا لینے کے لئے 2000 ڈالر ادھار لئے تھے اور اب انہیں لازمی قرنطینہ کے لئے مزید ایک ہزار ڈالر قرض لینا تھا جس کے لئے وہ پریشان تھے تاہم انہوں نے کہا کہ اب میں کسی پریشانی کے بغیر فضائی سفر کرسکتا ہوں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں