سعودی لیگ میں سب سے زیادہ گول، رونالڈو پہلی پوزیشن پر
’کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن میں 18 گول کرکے اول پوزیشن حاصل کرلی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سپر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سرفہرست ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے رواں سیزن میں 18 گول کرکے اول پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
دوسرے نمبر پر الاتحاد کلب کے سٹار فٹبالر کریم بنزیما ہیں جنہوں نے 16 گول کئے ہیں مگر دوسری پوزیشن میں ان کے ساتھ دو کھلاڑی الاہلی کلب کے ایفان تونی اور الہلال کے لیونارڈو بھی ہیں جنہوں نے 16 گول کئے ہیں۔
القادسیہ کلب کے جولیان نے اب تک 15 گول کئے ہیں اور ان کے بعد الشباب کے کپتان حمد اللہ ہیں جن کے 14 گول ہیں۔