ایران نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو یورینیم میٹل کی تیاری کے منصوبے سے آگاہ کر دیا جو کہ 20 فیصد تک افزودہ ہوگا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے آئی اے ای اے کے بیان کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ افزودہ یورینیم کو ری ایکٹر کے فیول کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ یہ کئی مراحل پر مشتمل عمل ہوگا جس میں وقت لگے گا۔ تاہم مغربی ممالک پہلے ہی ایران کی جانب سے محدود پیمانے پر بغیر افزودہ یورینیم تیار کرنے اور افزودہ میٹل یورینیم کی تیاری کے منصوبے کی مذمت کر چکے ہیں جسے جوہری ہتھیار تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔