Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے لیے پیدل چلنا کیوں اور کتنا ضروری ہے؟

پیدل چلنے پھرنے کا شوق بچوں کا محبوب مشغلہ ہے، بچے بڑے شوق سے چلتے پھرتے ہیں۔
چلنے کے لیے کسی خاص وردی کی ضرورت ہوتی ہے نہ ہی کسی کوچ کی تربیت یا رہنمائی درکار ہوتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ بچہ یہ اکیلے ہی کرے۔ البتہ اس کے ساتھ  خاندان کے افراد کا ہونا ضروری ہے تاکہ بچوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔
بچوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے ہم ان میں بے عملی کی عادت، سستی، زیادہ وزن  کے مسائل اور دیگر سنگین نتائج دیکھ رہے ہیں۔
فزیوتھیراپسٹ ڈاکٹر محمد المصری اس حوالے سے کہتے ہیں۔

چلنے سے بچے کے جسم میں سستی اور کاہلی ختم ہوتی ہے

ایک چھوٹا بچہ بالغ فرد سے مختلف نہیں ہوتا۔ اس کے جسم اور پٹھوں کو لچک اور حرکت کی ضرورت ہوتی ہے، اور اس کی صحت کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے جو حرکت اور کھیل کے ذریعے ملتی ہے۔
دن میں آدھا گھنٹہ بچے کو چلانے، دوڑانے اور ہلکی ورزش کرانے سے بیماریوں کے خلاف اس کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔
چلنے سے بچے ناقابل علاج اور دائمی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
پیدل چلنا بچوں میں پھیلنے والی امراض سے بچاتا ہے، انہیں موٹاپے سے نجات ملتی ہے۔
پیدل چلنے سے بچے کے پٹھوں میں نرمی، لچک اور ہڈیوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔
چلنے سے مکمل طور پر خوراک کو ضم کرنے اور اس میں جذب کرنے میں مدد ملتی ہے، جس سے بچے کو بہترین صحت ملتی ہے۔
کھیل کود سے بچے کو توانائی اور سرگرمی مہیا ہوتی ہے، کاہلی سے بچتے ہیں۔

کھیل کود سے بچے کو توانائی اور سرگرمی مہیا ہوتی ہے، کاہلی سے بچتے ہیں (فوٹو: پکسالے)

بچے کے لیے دن میں آدھے گھنٹے تک چلنا اس کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اور وہ اپنے ہم عمروں میں خود کو مضبوط اور پراعتماد محسوس کرتا ہے۔

چلنا بیماریوں سے بچاتا ہے

چلنا دائمی بیماریوں کی روک تھام اور عام طور پر جسم کی استعداد کار میں اضافہ کرتا ہے۔ چلنے سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں اور جسمانی فٹنس بڑھتی ہے۔
بچوں کو چلنا چاہیے تاکہ وہ چست رہیں اور سستی سے پیدا ہونے والی کسی بھی پریشانی سے بچیں۔
ایسی بیماریاں جو ورزش کی کمی کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں بچے ان سے بہت جلد متاثر ہوجاتے ہیں۔ 
روزانہ آدھے گھنٹے تک چلنے سے بچے کے جسم میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے۔ اس سے کسی بھی بیماری سے انفیکشن کی روک تھام ہوتا ہے۔

چلنے سے بے خوابی کی بیماری نہیں ہوتی

چلنے پھرنے سے بے خوابی  کے مسائل سے نجات ملتی  ہے۔

بچے کے لیے دن میں آدھے گھنٹے تک چلنا اس کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے (فوٹو: پکسالے)

رات کو سونا بچوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ رات کے دوران بچوں کا جسم بڑھتا ہے۔
پیدل چلنے اور کھیل کود سے بچوں کے جسم کو ضروری توانائی ملتی ہے اور سستی وکاہلی دور ہوتی ہے۔

پٹھوں پر چلنے کا اثر

چلنے سے بچے کی پٹھوں میں نرمی، لچک اور ہڈیوں کی طاقت میں مدد ملتی ہے۔ یہ قدرتی طور پر رات کے وقت بچے کی نشوونما میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے، لہٰذا بچہ ناقص نشوونما اور چھوٹے قد کا شکار نہیں ہوتا ہے۔

شیئر: