Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی حج سکیموں سے ہوشیار رہیں: ادارہ پراسیکیوشن

وزارت حج کے علاوہ رجسٹریشن کا کوئی اورذریعہ نہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک پراسیکیوشن نے فرضی حج سکیموں اور جعل سازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کےلیے وزارت کے مخصوص پورٹل پرہی اعتماد کیاجائے۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پرشہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پرفرضی حج سکیموں پرتوجہ نہ دی جائے۔
حج کے لیے وزارت کے مخصوص پورٹل کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ۔ دھوکے بازوں سے محتاط رہیں تاکہ رقم اور وقت ضایع نہ ہو۔
پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ فرضی حج سکیموں کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دینا بڑے جرائم میں شامل ہے جو قابل دست اندازی پولیس ہے

شیئر: