Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کی وزارتی کانفرنس، خواتین کی ترقی پر اتفاق

مختلف شعبوں میں خواتین کو شامل کرنے پراتفاق کیاگیا(فوٹو،ٹوئٹر)
مصرمیں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت خواتین کی وزارتی کانفرنس کے آٹھویں اجلاس کے آختتامی بیان معاشرے کی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے معاشی ودیگر شعبوں میں خواتین کی ترقی پرزوردیاگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق قاہرہ میں منعقدہ اوآئی سی کے تحت وزارتی کانفرنس میں فلسطینی ریاست کی جانب سے فلسطینی خواتین کے علاوہ رکن ممالک میں خواتین کی مختلف شعبوں میں تقرری اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔
کانفرنس میں بورکینو فاسو کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کی حمایت کی گئی جس میں مختلف شعبوں میں خواتین کی ترقی اور صنفی مساوات پرزوردیاگیاتھا۔
منظورشدہ قراردادوں میں مصر اور بنگلہ دیش کی جانب سے پیش کیے گئے نکات بھی شامل تھے جن میں کورونا کی وبا کے دوران صنفی مساوات کے حوالے سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے فیصلوں کو سراہا گیا۔
خواتین کی معاشی بااختیاری کو فروغ دینے سمیت سرمایہ کاری اور خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق مصر کی جانب سے پیش کیے گئے نکات کو تسلیم کیاگیا۔
کانفرنس میں ترکی کی جانب سے پیش کی گئی دوقراردادوں کو منطور کیا گیا جن میں مہاجرین اور بے گھرافراد کی مدد کےلیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور نوجوان خواتین کےلیے سائنسی ، فنی ، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں تعلیم کے فروغ کی اہمیت پرزوردیا گیا تھا۔  

شیئر: