حج خدمات کے لیے کارکردگی اور قابلیت کی مہارت میں اضافہ
حج خدمات کے لیے کارکردگی اور قابلیت کی مہارت میں اضافہ
اتوار 11 جولائی 2021 13:52
سعودی عرب کارکردگی کے باعث اجتماعات کے انتظام میں عالمی رہنما بن گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب ہر سال حج کے انتظام میں مہارت کے باعث اجتماعات کے انتظامات کرنے میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔ مملکت نے متعدد توسیعی منصوبوں پر عمل درآمد کے بعدیہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی اقدامات کے تناظر میں عازمین کی صحت اور حفاظت کے تحفظ کے لیے رواں سال عازمین کرام کی تعداد کو کم کرنا پڑا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ابتدا ہی سے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے رواں سال حج سیزن کے لئے اپنا آپریشنل منصوبہ شروع کیا تھا۔ اس منصوبے میں خدمات کا پیکیج خاص طور پر شامل ہے جو حجاج کے سفر کی سہولت کے لیے الیکٹرانک ایپلی کیشنز اور تکنیکی کاموں میں معاونت کی جا رہی ہے۔
وزارت حج نے خدمات کو بہتر بنانے کے لئے کارکردگی اور قابلیت کی مہارت میں اضافے پر بھی توجہ مرکوز کی اور تمام فریقوں کے حقوق کی ضمانت کے لیے حاجیوں کی آمد ورفت کے لئے درکار تمام منصوبے بھی مکمل کرلئے۔
ایک اہم اقدام میں حجاج کرام کو مشاعر مقدسہ میں ہاوسنگ کیمپوں کی الیکٹرانک فراہمی اور متعلقہ حکام کے ساتھ کیمپوں میں کھانے پینے کی اشیا فراہم کرنے والوں کے ساتھ تعاون میں تیار شدہ کھانوں کے منصوبے کے آغاز کے علاوہ کیمپوں میں آنے والی اطلاعات اور خرابیوں پر عمل کرنے کے لئے بھی الیکٹرانک رابطے پر عمل درآمد کیا ہے۔ اس سے غیر معمولی حالات میں حجاج کرام کے لئے صحتمند ماحول کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
حجاج کرام کی خدمات کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت نے حج ایجنسیوں کو شیئر ہولڈنگ کمپنیوں میں تبدیل کرنے کے قابل بنا دیا ہے تاکہ حکمت عملی کے تحت حج و عمرہ کے نظام کو ترقی دے کر مملکت کے وژن 2030 کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ حجاج کرام کی خدمت کوپیشہ ورانہ مہارت کی حامل ایک خصوصی صنعت میں تبدیل کیا جا سکے۔
وزارت حج و عمرہ نے حج خدمات فراہم کرنے والی ایسی ایجنسیاں تشکیل دی ہیں جن کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حجاج کے لیے خدمات کو بہتر بنانا ہے اور یہ مقصد حاصل کرنے کے لئے انسانی کوششوں اور تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
امسال سعودی عرب نے کورونا وبا کے باعث عازمین کرام کی تعداد 60 ہزار تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت نے زائرین کی خدمت سے متعلق خصوصی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ فیلڈ سروس ورکرز کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کریں تاکہ حجاج کونمایاں خدمات مہیا کی جا سکیں۔
وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے حج سیزن کے پیکجوں کے تحفظ اور ان کی خریداری کے لیے الیکٹرانک پورٹل بھی شروع کیا اور اس کے ساتھ ہی حج سمارٹ کارڈ بھی متعارف کرایا جس کا مقصد آپریشنز اور خدمات کو مربوط کرنا ہے۔
وزارت حج وعمرہ کے ذریعہ ایک اور تکنیکی پروجیکٹ کا استعمال الیکٹرانک بریسلٹ ہے جو عازمین کی شناخت اور ان کے تمام سرکاری اعداد و شمار کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ وزارت کی ویب سائٹ ، کال سینٹر اور حج و عمرہ نظام کے تمام شراکت داروں کے رابطے و دیگر معلومات بھی اس میں شامل ہیں۔
وزارت نے حاجیوں کی رہائشی خدمات کا معیار بلند کرنے کے لیے سمارٹ حج پلیٹ فارم اور سروس مانیٹرنگ اضافی جگہیں فراہم کرنے اور اعلیٰ فریکوئنسی ٹرانسپورٹ کے راستوں کو منظم کرنے کے لیے اقدام بھی شروع کیا۔
تفویج پروگرام گروپ کی ترسیل کے منصوبے کی تیاری اور نگرانی کے لیے الیکٹرانک نظام کے ذریعے اجتماع کے انتظام کے لیے وقف کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں