Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والے حج امیدواروں کے اجازت نامے منسوخ ہوں گے‘

آئندہ 48 گھنٹے میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرلیں( فوٹو سبق)
سعودی نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاط مشاط نے حج اجازت نامہ حاصل کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ 48 گھنٹے کے اندر کورونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل کرلیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والے امیدواروں کے حج اجازت نامے منسوخ کردیے جائیں گے‘۔ 
  پیر کو منی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہو ں کہا کہ ’ منی سے حج اجازت نامہ حاصل کرنے والے تمام افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک جلد حاصل کرلیں‘۔
’قریب ترین سینٹر جاکر دوسری خوراک لے لیں۔ اس کے لیے انہیں پیشگی بکنگ کی ضرورت نہیں۔ حج اجازت نامہ دکھا کر دوسری خوراک حاصل کی جاسکتی ہے‘۔ 
ڈاکٹر مشاط نےکہا کہ ’اگر حج کے امیدواروں نے دوسری خوراک نہ لی تو ان کا اجازت نامہ خود کار نظام کے تحت منسوخ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو صرف 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے جو جیسے ہی پوری ہوگی ویکسین کی دوسری خوراک نہ لینے والوں کے اجازت نامے خود بخود منسوخ ہوجائیں گے جو لوگ اجازت نامے لے چکے ہیں اور انہوں نے دوسری خوراک نہیں لی ان کے اجازت منسوخ ہوگئے ہیں‘۔ 

شیئر: