Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر کھیل سے جاپانی سفیر کا  ٹوکیو اولمپکس پر تبادلہ خیال

ٹوکیو اولمپکس میں بڑا وفد بھیج کرسعودی عرب نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جاپان کے سفیر فومیو ایوائی اور سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کھیلوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور ٹوکیو اولمپکس پر تبادلہ خیال کے لئے ورچوئل ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز نے ٹویٹ کیا ہے کہ مجھے جاپانی سفیر فومیو ایوائی سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی اور ہم نے دونوں ممالک کے کھیلوں میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 وزیر نے جاپان کے لئے اولمپکس کی کامیاب میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

مملکت میں نئے جاپانی سفیر کی مشرق وسطیٰ میں خدمات کی طویل تاریخ ہے اور وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں۔
ستمبر 2016 میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مارچ 2017 میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جاپان کے دوروں کے بعد جاپان، سعودی وژن 2030 کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے راستے کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔
شہزادہ عبد العزیز نے، جو سعودی عرب اولمپک کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، جاپان کے لئے امسال اولمپکس کی کامیاب میزبانی کی خواہش کا اظہار کیا۔
جاپان 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ٹوکیو 2020 کے نام سے معروف سمر اولمپکس  2020 کی میزبانی کرے گا۔ 
اصل میں یہ اولمپکس 24 جولائی سے 9 اگست 2020 کو  ہونے والے تھے مگر مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے نتیجے میں ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

سعودی عرب نے 1972 میں پہلی بار میونخ اولمپکس میں حصہ لیا۔ (فوٹو عرب نیوز)

ٹوکیو اولمپکس کے اس بین الاقوامی ایونٹ کے لیے فوکوشیما ، میاگی، شیزوکا، ایباراکی اور ہوکائڈو کے مقامات پر محدود تعداد میں شائقین کو اجازت  دی گئی ہے۔
سعودی عرب نے اولمپکس کی تاریخ میں حصہ لینے والے سب سے بڑے وفد کو بھیج کر نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک بیان کے ساتھ اس تاریخی موقع کو یوں منایا ' اللہ کریم کی برکت سے.........' 
اس مرتبہ اولمپکس کی تاریخ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا مشن ٹوکیو 2020 میں موجود ہوگا۔
واضح رہے سعودی ٹیم 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گی جس میں فٹ بال، کراٹے، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، روئنگ، تیراکی، ایتھلیٹکس، جوڈو اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔
سعودی عرب نے 1972 میں جرمنی کے شہر میونخ میں پہلی بار اولمپکس گیمز میں حصہ لیا تھا۔
 

شیئر: