سورج جمعے کی دوپہر کعبہ کے عین اوپر
رواں برس کا یہ دوسرا منظر ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
فلکیاتی ماہرڈاکٹرخالد الزعاق نے کہا ہے کہ جمعے کی دوپہر 12 بجکر27 منٹ مکہ مکرمہ وقت کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق ماہرفلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق دوپہر12 بج کر27 منٹ پر سورج کعبہ شریف کے عین اوپرہوگا جس کا مطلب ہے کہ دنیا میں کہیں سے بھی اس وقت پرسورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیاجاسکتا ہے۔
ڈاکٹرخالد نے مزید کہا کہ امسال 27 مئی کو سورج کے کعبہ شریف کے عین اوپرآنے کا پہلا واقعہ تھا جبکہ دوسرا موقع آج 16 جولائی بروز جمعہ ہے۔ یہ منظر سال کے ان 2 دنوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔
ماہرفلکیات کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں سمت کی نشاندہی کرنے کے لیے اس بنیاد پرکعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا کرتے تھے