مسجد الحرام کے زائرین اور نمازیوں میں بارہ ہزار چھتریاں تقسیم
مسجد الحرام کے زائرین اور نمازیوں میں بارہ ہزار چھتریاں تقسیم
جمعہ 16 جولائی 2021 20:52
یہ سکیم حج موسم کے حوالے سے چلائی جا رہی ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے اس سال خاص سکیم ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ کے عنوان سے مسجد الحرام کے زائرین، نمازیوں اور اہلکاروں میں بارہ ہزار چھتریاں تقسیم کی ہیں۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ یہ سکیم حج موسم کے حوالے سے چلا رہی ہے۔
سکیم ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ کے عنوان سے چلائی جارہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ کے ماتحت سماجی خدمات کے ادارے کے انچارج جنادی بن علی مدخلی نے کہا کہ ’مقدس مساجد کی انتظامیہ عازمین حج ، نمازیوں،مسجد الحرام کے زائرین اور اہلکاروں کو دھوپ اور کورونا وبا سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے‘۔
عازمین کو دھوپ اور کورونا سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
انہوں نے کہا کہ ’آپ کی چھتری آپ کے ہاتھوں میں‘ ان سکیموں میں سے ایک ہے۔
جنادی بن علی مدخلی کا کہنا ہے کہ مقدس مساجد کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ ’زائرین اور حج کے عازمین نیز اس کے اہلکار اور کامیابی میں شریک اداروں کے کارکان صحت و سلامتی کے ساتھ رہیں‘۔