Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم کی صورتحال: ’بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا‘

شہری اور مقیم غیر ملکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں(فوٹو عاجل) 
سعودی عرب میں شہری دفاع کی جانب سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’رواں ہفتے متوقع بارش کے دوران شہری اور مقیم غیر ملکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے محکمہ شہری دفاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’مملکت کے مختلف شہروں میں اتوار سے جمعرات تک بارش کا امکان ہے‘۔
’جازان، عسیر اور نجران ریجن میں بعض مقامات پر تیز جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش کا قومی امکان ہے جس کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا‘۔ 
بارش کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں برساتی پانی سے سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ شاہراہوں پرسفر کرنے والے خصوصی طورپر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ 
شہری دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ‘ہفتے کے دن سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ ریاض اور مشرقی ریجن تک پھیلنے کا امکان ہے‘۔
مکہ مکرمہ اور الباحہ ریجن کے بعض علاقوں اور مشاعر مقدسہ میں بھی درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے۔ 

شیئر: