Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا حج سے واپس آنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کرانا ضروری ہے؟

علامات سے قبل پریشان نہ ہوں- (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر عبداللہ العسیری نے کہا ہے کہ اس سال حج کرنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ العسیری نے کہا کہ جب تک حج سے واپس آنے والوں ممیں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہ ہو ایسا کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
 ڈاکٹر عسیری نے کہا کہ وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگ سوالات کررہے ہیں کہ ’کیا اس سال حج سے واپس آنے والوں کو الگ تھلگ رہنے اور کورونا ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے؟‘
ڈاکٹر عسیری نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اس مرتبہ تمام حجاج اور حج کارکنان  کووڈ ویکسین کے ساتھ شریک تھے لہذا دو ہفتوں کے دوران جب تک کوئی علامت سامنے نہ آئے پریشان نہ ہوں‘-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: