القریات میں سعودی شہری نے خودکشی کرلی
جمعہ 23 جولائی 2021 21:36
نوجوان نے خودکشی سے قبل الوداعی پیغامات بھیجے تھے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب کے علقے القریات میں ایک سعودی شہری نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی شہری کی والدہ نے بتایا کہ ’ اس کے بیٹے نے الوداعی پیغامات بھیجے تھے اوراس نے خودکشی سے قبل خداحافظ کہا تھا‘۔
والدہ کا کہنا ہے کہ’ اس کے بیٹے نے باپ کے رویے کے باعث یہ انتہائی اقدام اٹھایا ہے جو ہم سب کو دباؤ میں رکھتا تھا‘۔
’ اپنے شوہر کے مبینہ تشدد سے تنگ آگئی تھی۔ اس صورتحال سے نکلنے کے لیے رمضان میں عدالت کے ذریعے خلع لیا تھا‘۔
نوجوان کی خود کشی پرسوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ سعودی ٹرینڈ میں سرفہرست آگیا۔