پاکستان کے صوبہ سندھ کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے شہریوں کی موبائل سِمز کی مرحلہ وار بندش کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کے دفتر سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کورونا ٹاسک فورس کی وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہوئی میٹنگ میں طے پایا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلسل آگاہی مہم کی باوجود ویکیسن نہ لگوانے والے افراد کی موبائل سمیں مرحلہ وار بند کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا ضروری کیوں؟Node ID: 584981
-
کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ ہوگئیNode ID: 585206
مراسلے میں صوبے کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسینیشن کی مہم کو کامیاب بننے کے لیے مراحلہ وار اقدامات اٹھائے جائیں۔
مراسلے کے مطابق سب سے پہلے شہری کو موبائل سِم بلاک کرنے کی وارننگ دی جائے۔ دوسرے مرحلے میں سوشل میڈیا (فیس بک ، وٹس ایپ وغیرہ) کی بندش ہو گی جبکہ تیسرے مرحلے میں آؤٹ گوئنگ کال بند کی جائیں گی۔
اگر اس سب کے باوجود بھی کسی شہری نے ویکیسن نہ لگوائی تو اس کی موبائل سم مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔
ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے مراسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی سے ویکسینیشن کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔