Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا سے کورونا کے سعودی مریضوں کی مملکت منتقلی

انڈونیشیا میں ان مریضوں کی حالت نازک ہوگئی تھی( فوٹو سبق) 
سعودی سفارتخانے نے کورونا وائرس میں مبتلا سعودی شہریوں کو انڈونیشیا سے مملکت منتقل کرایا ہے۔ ان مریضوں کی حالت نازک ہوگئی تھی۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے نے بیان میں بتایا کہ اعلی قیادت کی ہدایت پر سعودی شہریوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے انڈونیشیا سے مملکت منتقل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
جکارتہ میں سعودی سفیرعصام الثقفی نے اس سے قبل بتایا تھا کہ انڈونیشیا میں دس سعودی کورونا کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت نازک ہے اور دو وائرس کی نئی شکل سے متاثر ہیں۔

وزارت داخلہ نے شہریوں پر انڈونیشیا جانے پر پابندی لگائی ہے(فوٹو سبق)

انہوں نے کہا تھا کہ اب تک صرف دو سعودیوں کی حالت نازک ہے جبکہ چار انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہیں اور چار کو شفایاب ہونے پر فارغ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں پر انڈونیشیا جانے پر پابندی لگائی ہے۔
سعودی شہری براہ راست انڈونیشیا جاسکتے ہیں اور نہ کسی اور ملک سے انڈونیشیا جاسکتے ہیں۔ سعودی حکومت چاہتی ہے کہ اس کے شہری ملک سے باہر نکل کر کورونا وبا کے زمانے میں کسی مشکل سے دوچار نہ ہوں۔

شیئر: