سعودی عرب میں ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا منصوبہ مکمل
منصوبے سے سالانہ 400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں دومۃ الجندل کمپنی نے سعودی عرب میں ہوا سے بجلی تیار کرنے کا پہلا منصوبہ مکمل کیا ہے اور چلانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دومۃ الجندل پروجیکٹ الجوف ریجن میں ہے۔ یہ ریاض سے 900 کلو میٹر شمال میں واقع ہے۔ یہ منصوبہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا اور مشرق وسطی میں سب سے بڑا ہے۔
دومۃ الجندل تجدد پذیر توانائی کے ادارے اے ڈی ایف رینوبلز انٹرنیشنل کمپنی اور ابوظبی فیوچر انرجی کمپنی کے تعاون سے اس پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
منصوبے سے سالانہ 20 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ 400 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ یہ پروجیکٹ 2022 میں مکمل ہوگا۔
دومۃ الجندل پروجیکٹ 2022 کے شروع میں کمرشل بنیادوں پر کام شروع کرے گا۔ ڈنمارک کی کمپنی پروجیکٹ کا باقی کام مکمل کرائے گی۔