Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طائف میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے لوگوں نے شفا کا رخ کرلیا(فوٹو، سبق)
سعودی عرب کے پرفضا پہاڑی مقام طائف میں جمعرات کو بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہو گیاہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق بارش کی رم جھم اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی شہری اور مقیم غیرملکی گھروں سے نکل آئے-
سیر سپاٹے کے لیے کثیر تعداد میں طائف کے بلند مقام الشفا پر پہنچ گئے- انہوں نے سڑکوں اور وادیوں  سے بارش کی فوٹو گرافی کا شوق بھی پورا کیا اس موقع پر تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں- 

جمعرات کو کہیں ہلکی جبکہ کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی(فوٹو، سبق)

طائف میں جمعرات کو کہیں بوندا باندی ہوئی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوئی- 
یاد رہے کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام غیر مستحکم موسم کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو تاکید کرتے رہتے ہیں کہ وہ وادیوں اور برساتی نالوں سے دور رہیں اور حفاظتی تدابیر کا خیال رکھیں- 

شیئر: