پروفیشن ٹیسٹ میں مزید 6 پیشے شامل
2022 تک پروفیشن ٹیسٹ فہرست 1099 ہو جائے گی- (فوٹو اخبار 24)
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت پروفیشن ٹیسٹ کے ادارے نے مزید چھ پیشے ٹیسٹ پروگرام میں شامل کردیے- جس سے ان کی تعداد 120 ہوگئی-
المرصد اور اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت نے ایئرکنڈیشن، ویلڈنگ، کارپینٹر، کار مکینک، کار الیکٹریشن اور رنگ وروغن کے پیشوں کو ٹیسٹ کی فہرست میں شامل کیا ہے-
آئندہ برس 2022 کے شروع تک پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کی فہرست 1099 تک پہنچ جائے گی-
پروفیشن ٹیسٹ پروگرام کا مقصد اس بات کا یقین حاصل کرنا ہے کہ ہنرمند وہ استعداد موجود ہے یا نہیں جس کا وہ دعویدار ہے اس مقصد کے لیے ہنرمند کا نظریاتی اور پریکٹیکل کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے-
واضح رہے کہ پروفیشن ٹیسٹ دو مراحل میں لیا جاتا ہے- پہلی بار ہنرمند کے اپنے ملک میں انٹرنیشنل ٹیسٹ سینٹر کے تعاون سے اور دوسری بار ہنرمند کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد اندرون ملک ٹیسٹ سینٹرز میں اس کی استعداد چیک کی جاتی ہے-
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تمام اداروں پر پابندی لگائی ہے کہ نئے پروفیشن میں ہنرمندوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ آئندہ ستمبر سے شروع کردیا جائے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں