Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگنڈا سے آنے والوں کے لیے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنانے والا گرفتار

یوگنڈا حکام نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب جانے والے متعدد مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
یوگنڈا سے سعودی عرب آنے والے مسافروں کو جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بنا کر دینے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ نوجوان بیرون ملک اور خصوصی طور پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ سمیت متعدد سرکاری دستاویزات بنا کر دیتا تھا۔
یوگنڈا حکام نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب جانے والے متعدد مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پاس جعلی سرٹیفکیٹ تھے۔‘
’تفتیشی کرنے پر معلوم ہوا کہ ایک مقامی نوجوان ہے جو سب کو جعلی دستاویزات بنا کر دے رہا ہے۔‘
یوگنڈا پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لیے خصوصی فورس تشکیل دی جس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔‘
’گرفتاری کے وقت بھی اس کے پاس متعدد جعلی کورونا سرٹیفکیٹ، جعلی پی آر سی اور مختلف قسم کے دستاویزات تھے۔‘
’مذکورہ شخص نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے متعدد مسافروں کو جعلی ڈگریاں بھی بنا کر دی ہیں۔‘

شیئر: