Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا ویکسین کے بعد بچوں میں ہلاکتیں ہوئی ہیں؟

ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’جھوٹ پر مبنی اس طرح کی خبروں کا مقصد معاشرے میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے بعد بچوں میں ہلاکتوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جھوٹ پر مبنی اس طرح کی خبروں کا مقصد معاشرے میں انتشار پھیلانے کے سوا کچھ نہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کوئی ایسا واقعہ ریکارڈ پر موجود نہیں ہے جس سے ثابت کیا جائے کہ ویکسین لگوانے کے بعد کسی بچے کی ہلاکت ہوئی ہے۔‘
’سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبریں بے بنیاد اور محض جھوٹ ہیں جن پر کان نہیں دھرنا چاہئے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’رہائشیوں کو صحیح اور مستند خبریں حاصل کرنے کے لیے معیاری ذرائع اختیار کرنے ہوں گے۔‘
’سعودی عرب میں وبا کافی حد تک قابو میں ہے۔ ملک میں وہ مریض جن کی کورونا کے باعث حالت نازک ہے، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے  ویکسین نہیں لگوائی یا دو خوراکیں مکمل نہیں کیں۔‘

شیئر: