خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام
’سعودی فضائیہ نے حوثیوں کے دو بارودی ڈرون فضا میں ناکارہ بنادیئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی فضائیہ نے خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔‘
’سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے داغے جانے والے دو بارودی ڈرون فضا میں ناکارہ بنادیئے ہیں۔‘
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں میں ہے۔‘
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی شہری آبادی، سرکاری تنصیبات اور نجی املاک کی حفاظت کے لیے مستعد اور چوکس ہیں۔‘
’ایسی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے نیز جوابی کارروائی کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں۔‘