ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 21 ہزار خلاف ورزیاں
زیادہ خلاف ورزیاں مملکت کے چار علاقوں میں ریکارڈ پر آئی ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مملکت کے چار علاقوں میں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ یکم سے 7 اگست 2021 تک کورونا ایس او پیز کی 21 ہزار 967 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ’ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں7 ہزار 214 ریاض میں سامنے آئی ہیں۔ الشرقیہ ریجن میں 3 ہزار 22 ، مدینہ منورہ میں 2 ہزار 189، القصیم ریجن میں2 ہزار 119 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ، حائل ، الجوف ، حدود شمالیہ، تبوک ، باحہ، جازان، عسیر ں اور نجران میں بھی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں‘۔