Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے ڈرون حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے اظہار یکجہتی

حوثی جان بوجھ کر شہری تنصبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں( فائل فوٹو اے ایف پی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے  سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مملکت میں سول تنصیبات اور شہریوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش پر حوثی ملیشیا کی سخت مذمت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العثیمین نے بیان میں اس یقین کا اظہار کیا کہ’ حوثی جان بوجھ کر سعودی عرب کی سول تنصیبات اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں‘۔
’عرب اتحاد برائے یمن اپنی پیشہ ورانہ حربی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر حوثیوں کے ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے جو قابل ستائش ہے‘۔ 
سیکریٹری جنرل نےکہا کہ ’او آئی سی، حوثیوں کے دہشت گردانہ جرائم کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہے‘۔
بحرین نے بھی حوثیوں کے ڈرونز حملے کی مذمت کی ہے۔
بحرینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ وہ حوثیوں کے دہشت گرانہ حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ ہے‘۔
بحرین نے پھر یقین دہانی کرائی کہ ’سعودی عرب اپنی سرحدوں کی حفاظت، اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کے لیے جو اقدامات کرے گا بحرین کو اپنے ساتھ کھڑا پائے گا‘۔ 

شیئر: