Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری حوثیوں پر دباؤ ڈالے، جی سی سی کی اپیل

جہاز رانی کی سلامتی و امن کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے(فائل فوٹو روئٹرز)
خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل نے صافر آئل ٹینکر کے المیے سے بچنے کے لیے عالمی برادری سے حوثیوں پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
خلیجی تعاون کونسل  کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ ’صافر آئل ٹینکر کے المیے سے یمن سمیت پورے علاقے کو بچانے کے لیے حوثیوں پر دباؤ ڈالا جائے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’حوثیوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اقوام متحدہ کی ٹیم کو صافر آئل ٹینکر کے معائنے کی اجازت دے‘۔ 
ڈاکٹر نایف الحجرف نے  بدھ کو مملکت میں متعین ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات کی ہے۔

ڈاکٹر نایف الحجرف نے مملکت میں متعین ہالینڈ کی سفیر سے ملاقات کی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

 ہالینڈ اور جی سی سی کی باہمی دلچسپی کے امور اور فریقین کے درمیان تعاون کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کی خاطر فریقین کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف طریقوں پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی عمل میں آیا ہے۔ 
 خلیج عمان میں پیش آنے والی علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ’ آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی سلامتی و امن کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے‘۔
انہو ں نے یہ بھی کہا کہ ’آبی گزر گاہوں کے امن و امان کو مخدوش کرنے والے فریق کے خلاف بین الاقوامی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے‘۔

شیئر: