Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ کی یمنی وزیر صحت سے ملاقات

یمن میں کورونا وبا سے لڑنے کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائز جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں یمنی وزیر صحت ڈاکٹر قاسم بحیبح سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یمن کے صحت کے شعبے سے متعلق انسانی اور ریسکیو منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کے علاوہ یمن میں کورونا کی عالمی وبا سے لڑنے کی کوششوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
یمنی وزیر صحت ڈاکٹر قاسم بحیبح نے یمن میں صحت کے شعبے کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کی کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں کورونا کی عالمی وبا کے خلاف فوری امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یمنی گورنریوں میں آکسیجن فیکٹریوں کی تعمیر کی ہیں۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن میں 283 سے زائد صحت کے منصوبے مکمل کیے ہیں جن کی مالیت 756 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے یمن میں مجموعی طور پر تقریباً  3.9 بلین ڈالر کی لاگت سے 613 منصوبے نافذ کیے ہیں۔’مرکز کے پروگراموں میں فوڈ سکیورٹی، پانی کی صفائی،صحت، تعلیم، ہنگامی امداد اور نیوٹریشن شامل ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک، صحت اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 5.43 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔

شیئر: