Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توکلنا دکھانے کے مطالبے پر سیکیورٹی اہلکار کو ملازمت سے نکال دیا گیا

’میں نے ضوابط کے مطابق اندر داخل ہونے سے پہلے اس سے توکلنا دکھانے کا مطالبہ کیا‘ (فوٹو: سبق)
نجی کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز غیر ملکی سے توکلنا دکھانے کے مطالبے پر سعودی سیکیورٹی اہلکار کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ سیکیورٹی اہلکار نجی کمپنی میں گزشتہ 5 سال سے ملازم ہے۔
ملازمت سے نکالے جانے والے سیکیورٹی اہلکار نے کہا ہے کہ ’کمپنی میں اعلی عہدے پر فائز غیرملکی  مجھے نشانے پر رکھا ہوا تھا‘۔
’وہ جب کمپنی آتا تو مجھے ضرور برا بھلا کہتا، کبھی کبھار وہ مجھ سے صفائی کرنے کا کا بھی مطالبہ کرتا تھا‘۔
’ایک دن وہ آیا تو میں نے ضوابط کے مطابق اندر داخل ہونے کی اجازت دینے سے پہلے اس سے توکلنا دکھانے کا مطالبہ کیا‘۔
’اس پر وہ مشتعل ہوگیا اور یہ کہتا ہوا اندر چلا گیا کہ آج تمہارے خلا ف کارروائی ہوگی‘۔
’اس کے کچھ دیر بعد مجھے کام سے نکال دیا گیا اور مجھے میرا قصور بتایا گیا نہ مجھے میرے حقوق دیئے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میری عمر 35 سال ہے، میں کام کر کے اپنا گھر بار چلاتا ہوں، مجھے حکومت سے ہدایت ہے کہ ہر شخص سے توکلنا دکھانے کا مطالبہ کروں‘۔
دوسری جانب وزارت ہیومن ریسورسز کے ترجمان سعد آل حماد نے کہا ہے کہ ’مذکورہ معاملے کی تفصیل ہمارے پاس آگئی ہے‘۔
’ہم دونوں فریقوں کا یقین دلاتے ہیں کہ انتہائی شفاف انداز میں تفتیش ہوگی جس سے سب کے حقوق محفوظ رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’لیبر مارکیٹ میں جہاں کہیں بھی خلاف ورزی ہوتی ہے یا کسی کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو فوری طور پر وزارت سے رجوع کرسکتا ہے‘۔

شیئر: