Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیومن ریسورسز کے ایک سال میں دو لاکھ 18 ہزار دورے

’تفتیشی دوروں کے دوران 19 ہزار خلاف ورزیاں پکڑی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے گزشہ ہجری سال 1442 کے دوران ریاض ریجن میں دو لاکھ 18 ہزار تفتیشی دورے کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض شہر اور ماتحت علاقوں میں مختلف شاپنگ مالز، مارکیٹ اور دکانوں میں 19 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی ہوئی ہے جبکہ معمولی نوعیت کے 19400 خلاف ورزیوں پر نوٹس دیئے گئے ہیں‘۔
وزارت نے دکانداروں اور شاپنگ مالز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کے ضوابط کی پابندی کریں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’دکانداروں اور شاپنگ مالز و مارکیٹ انتظامیہ پر لازم ہے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کرائیں‘۔
’کورونا کے انسداد کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت صحت کے ضوابط کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے‘۔
’وزارت کے تفتیشی اہلکاروں کے اچانک دورے جاری رہیں گے ۔ خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی‘۔
وزارت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ جہاں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر ہمیں مطلع کریں۔

شیئر: