Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 32 ملین ہوگئی

’587 ویکسین مراکز کے ذریعہ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا ویکسین لگانے والوں کی تعداد 32 ملین ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’587 ویکسین مراکز کے ذریعہ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے‘۔
’ملک میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی وہ صحتی اور توکلنا ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کرائیں‘۔
’جبکہ وہ شہری و غیر ملکی جو پہلی خوراک لے چکے ہیں انہیں چاہئے کہ دوسری خوارک کے لیے فوری رابطہ کریں‘۔
واضح رہے کہ وزارت صحت ، وزارت تعلیم کے تعاون سے طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین کی سہولت فراہم کر رہی ہے‘۔

شیئر: