Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار 158 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سرکاری خبر رسا ں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 7 ہزار 350 خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
الشرقیہ ریجن میں 3 ہزار 329 ، مدینہ منورہ ریجن میں 2 ہزار 486 ، مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ہزار 951 اور قصیم ریجن ایک ہزار 883 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ سب سے کم خلاف ورزیاں 77 نجران ریجن میں ہوئیں۔ علاوہ ازیں حائل، الجوف، حدود شمالیہ، تبوک، باحہ، عسیر اور جازان میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

شیئر: