افغانستان پر طالبان کے حالیہ قبضے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹرولز انڈین مسلمانوں پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
انڈیا میں ٹوئٹر سب سے موثر سوشل میڈیا نیٹ ورک ہونے کے ساتھ سیاسی پالیسی کا ایک حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے دائیں اور بائیں بازو کی سوچ کے حامل افراد کی آپس میں بحث اور ٹرولنگ عام سی بات ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں مسلمان طالبات کے برقع پہننے پر تنازع کیوں؟Node ID: 455151
-
پولیس کے دباؤ پر ترانہ گانے والا انڈین مسلمان چل بساNode ID: 462151
-
انڈیا میں مسلمان جم ٹرینر ہلاک: ’غنڈے نہ مسلمان ہیں نہ ہندو‘Node ID: 566431
افغانستان کی حالیہ صورتحال کے باعث انڈیا میں بھی کافی بے چینی پائی جا رہی ہے۔
انڈین ٹوئٹر پر ’انڈین مسلمز‘ کے نام سے ایک ٹرینڈ جاری ہے جس میں انڈین مسلمانوں کی جانب سے طالبان معاملے میں خاموشی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ایک صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’انڈین مسلمانوں کی دوغلی سوچ ہے، یہ اسرائیل کے فلسطین پر حملوں پر تو بولتے ہیں لیکن طالبان کے مظالم پر بات نہیں کرتے۔‘