سعودی وزیر خارجہ سے بحرین اور مالدیپ کے ہم منصب کا رابطہ
دونو ں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو بحرین اور مالدیپ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور مالدیپ کے وزرا نے سعودی عرب اور مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور اور علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر یکجہتی کے فروغ کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے منگل کو بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹرعبداللطیف الزیانی سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا ہے۔
عادل الجبیر نے باہمی دلچسپی کےعلاقائی اور بین الاقوامی اموراور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ بحرین اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق فیصلوں کے سلسلے میں ایک دوسرے سے صلاح و مشورے کی پابندی کرتے ہیں۔