افغان بحران، سمارٹ فونز کی پہلی کھیپ امارات روانہ، ریپڈ پی ای آر ٹیسٹس سمیت گذشتہ ہفتے کی پاکستان سے اہم خبریں
گذشتہ ہفتے پاکستان میں افغانستان کی تبدیلی ہوتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر اثرات سے متعلق خبریں گرم رہیں۔ اس کے علاوہ امارات جانے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا مسئلہ حل ہوا، یوم آزادی کے موقع پر کئی افسوس ناک واقعات بھی پیش آئے۔ دیکھیے گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبریں:
افغان سیاسی رہنماؤں کی وزیرِاعظم اور آرمی چیف سے ملاقات
پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صلاح الدیں ربانی کی قیادت میں افغان سیاسی رہنماؤں کے آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ، ماتحت عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں پلاٹوں کے لیے ہونے والی حالیہ قرعہ اندازی میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کر دی ہے۔

امارات جانے والوں کے لیے لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز
پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے امارات جانے والے مسافروں کے لیے پاکستان کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
پاکستان سے سمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز، پہلی کھیپ امارات روانہ
پاکستان ٹیلی کمیونکیشن (پی ٹی اے) کے مطابق پاکستان سے سمارٹ فونز کی برآمد کا آغاز ہو گیا ہے اور سمارٹ فونز کی پہلی کھیپ متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے۔

کراچی: بلدیہ میں گاڑی میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے گیارہ افراد ہلاک
کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ کے قریب ٹرک میں دھماکہ ہوا ہے جس میں گیارہ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔
نور مقدم قتل کیس میں تھراپی سینٹر کے مالک سمیت چھ افراد گرفتار
اسلام آباد میں سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں رات گئے پولیس نے مزید چھ افراد کو گرفتار کر کے اسلام آباد کی عدالت میں پیش کر دیا۔
افغانستان کی بدلتی صورت حال پر امریکہ کا پاکستان کے ساتھ رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کی رات جاری کیے گئے بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اینٹونی جے بلنکن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔‘

لاہور شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شاہی قلعے کے باہر نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو ایک شخص نے اچانک حملہ کر کے گرا دیا ہے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا کابل کے لیے فلائیٹ آپریشن بحال
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے جمعرات کو افغانستان کے دارالحکومت کابل کے لیے دوبارہ اپنا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے اور خصوصی طیارہ افغانستان سے پاکستانی شہریوں کو لے کر واپس پہنچ گیا ہے۔

معروف امریکی بلاگر سنتھیا رچی پراسرار طور پر بے ہوش
پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بلاگر سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے فلیٹ پر بے ہوش پائی گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مینار پاکستان واقعہ: پولیس نے 15 افراد کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مینار پاکستان پر خاتون سے ہراسگی کے واقعہ کے بعد پولیس نے 15 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔