Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ، نئی سفری ہدایات اور سیاسی ہلچل سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبریں

نذیر چوہان نے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: نذیر چوہان ٹوئٹر
پاکستان میں گذشتہ ہفتے سیاسی طور پر خاصی گہما گہمی رہی، پنجاب اور سندھ میں سیاسی تبدیلیوں سمیت رحیم یار خان میں ایک مندر پر حملہ، ٹک ٹاک پر پابندی کا کیس اور پاکستانی شہری کی دوستی میم کی لاکھوں روپے میں فروخت کی خبریں اہم رہیں۔ اس کے علاوہ کن خبروں کو قارئین نے پسند کیا، دیکھیے گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبریں۔ 
اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ’اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی مسئلہ کا واحد حل ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں۔‘  
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
’وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے یونیورسٹی بن رہی ہے، 32 ارب روپے منظور‘
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کے پیچھے یونیورسٹی بن رہی ہے اور اس کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

کورونا سے سانس لینے میں تکلیف، جسٹس فائز عیسیٰ گھر سے ہسپتال منتقل
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد پاکستان کی سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث گھر سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستانی شہری کی ’دوستی میم‘ 84 لاکھ روپے میں نیلام
فیس بک پر پوسٹ ہونے والی ایک پاکستانی میم 84 لاکھ روپے میں نیلام ہو گئی ہے۔ فیس بک پر پوسٹ ہونے والی ایک پاکستانی میم ’مدثر کے ساتھ دوستی ختم اب سلمان میرا بہترین دوست ہے‘ جمعے کو نیلامی کے لیے پیش ہوئی اور اتوار کو سب سے بہتر بولی دہندہ کو فروخت کر دی گئی۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
عرب پارلیمان کے وفد کی صدر پاکستان سے ملاقات
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے دنیا کے نظریات کو بدلنے کے لیے مل کر کام کریں۔‘

چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ’اگر ٹک ٹاک بند کرنا ہی مسئلہ کا واحد حل ہے تو پھر گوگل بھی بند کردیں۔‘ فائل فوٹو: اے ایف پی

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
بچوں کے ٹیسٹ بھی لازمی، پاکستان کا سفر کرنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری
 پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
مجاہد پرویز کون، امریکہ کے حوالے کیوں کیا جا رہا ہے؟
وفاقی کابینہ نے  پاکستانی نژاد امریکی شہری مجاہد پرویز کو امریکہ کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

چیف جسٹس نے کہا کہ ’مندر کی مرمت اور بحالی کے لیے پیسے ملزمان سے وصول کیے جائیں۔‘ فوٹو: پاکستان ہندو کونسل

عاصم باجوہ کی جگہ خالد منصور سی پیک اُمور کے نگران مقرر
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عاصم باجوہ کی جگہ خالد منصور کو پاک چین اکنامک کوریڈور (سی پیک) اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کی منظوری دی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
نذیر چوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان
پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے رکن نذیر چوہان نے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ، برطانیہ میں پٹیشن دائر
برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے اور انڈیا کو نکالنے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک پٹیشن شیئر کی ہے جس میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

فیس بک پر پوسٹ ہونے والی ایک پاکستانی میم 84 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔ فوٹو: آصف رضا ٹوئٹر

مندر کی مرمت، بحالی کے پیسے ملزمان سے وصول کریں: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں رحیم یار خان مندر حملہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ’پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ مندر کی مرمت اور بحالی کے لیے پیسے ملزمان سے وصول کیے جائیں۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 
پاکستان فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس محفوظ
پاکستانی فضائیہ کے مطابق اس کا ایک تربیتی طیارہ اٹک میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ 
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں 

شیئر: