Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے ریستوران میں سعودی لڑکی نے ویٹر کی ملازمت کرلی

کام بھی کررہی ہوں اور اس سے لطف بھی اٹھا رہی ہوں(فوٹو ٹوئٹر)
 ریاض کے ایک ریستوران میں سعودی لڑکی ریناد الزہرانی نے ویٹر کی ملازمت کرکے ایک مثال پیش کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریناد الزہرانی  کا کہنا  ہے کہ ’اسے ریستوران میں ملازمت پسند ہے۔  کام بھی کررہی ہوں اور اس سے لطف بھی اٹھا رہی ہوں‘۔
ریناد الزہرانی نے بتایا کہ’ ریستوران میں جو گاہک آتے ہیں وہ اس کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں اور حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
سعودی لڑکی کا کہنا ہے کہ جو بھی کام کریں اپنی پسند کا کریں۔ کسی بھی کام کو کمتر نہ سمجھیں۔ کام وہی اچھا ہے جو آپ کو پسند ہو۔
مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اپنی پسند کا کام کر رہی ہوں۔ ویٹر کا کام کرنے میں کوئی پشیمانی نہیں بلکہ نہیں بلکہ فخر ہے۔
علاوۃ ازیں سعودی لڑکی ریناد الزہرانی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔
انٹرویو میں ریناد نے کہا تھا کہ ریستوران میں گاہکوں کو کھانا پیش کرنا خواتین کے مزاج کے عین مطابق ہے اور اسے ایسا کرنے پر فخر ہے۔
 کئی لوگوں نے اس پر اعتراض کیا ہے جبکہ بہت سے ایس لوگ بھی ہیں جنہوں نے ریناد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس میں کوئی حرج نہیں۔ یہ کوئی ایسا پیشہ نہیں جسے  اختیار کرنے پر برا مانا جائے‘۔
ریناد الزہرانی  ریاض کے مرکزی علاقے میں صبحی کابر ریستوران میں ویٹر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

شیئر: