Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کی نسل پرستانہ ریمارکس پر معذرت

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھی تصدیق کی کہ باؤچر نے ٹیم سے بات کی ہے اور اپنے خلاف الزامات پر ’وضاحت اور سیاق و سباق‘ فراہم کیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ (ایس جے این) کمیٹی کو جمع کرائے گئے حلف نامے میں اپنے کھیل کے دنوں کے دوران توہین آمیز گانے گانے اور نسل پرستانہ عرفی نام (نِک نیم) استعمال کرنے پر معذرت کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق باؤچر سابق سپنر پال ایڈمز کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب دے رہے تھے جنہوں نے گذشتہ ماہ سوشل جسٹس اینڈ نیشن بلڈنگ کی سماعتوں میں کہا تھا کہ ’انہیں قومی ٹیم کے ساتھ گزرے اپنے وقت کے دوران نسلی امتیاز اور نام بگاڑنے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔‘
اگرچہ باؤچر نے ایڈمز کو نسل پرستی پر مبنی نام دینے کے الزام سے انکار کیا لیکن انہوں نے’کسی بھی جارحانہ طرزِعمل (وہ حقیقی ہو یا سمجھا گیا ہو) پر معافی مانگی ہے۔‘
باؤچر نے 14 صفحات پر مشتمل اپنے حلف نامے میں کہا کہ ’اس وقت ہم نے سوچا تھا کہ یہ ایک ٹیم کے ماحول کے اندر ایک مذاق تھا جس میں ہم سب شریک تھے ... اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جارحانہ گانے گانے یا ناگوار نام استعمال کرنے میں جو کردار ادا کیا اس کے لیے مجھے بہت افسوس ہے اور میں معذرت خواہ ہوں۔‘
جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے بھی تصدیق کی کہ باؤچر نے ٹیم سے بات کی ہے اور اپنے خلاف الزامات پر ’وضاحت اور سیاق و سباق‘ فراہم کیا ہے۔

شیئر: