پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے پہنچے تو سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی سے مل کر خوشی ہوئی۔